پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 9کے ممکنہ شیڈول کا اعلان کردیا

 

پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 9کے ممکنہ شیڈول کا اعلان کردیا



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق لاہور میں پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کی زیرصدارت ہوا، جس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی ایس ایل سیزن 9کے میچز آئندہ سال 8فروری سے24مارچ تک ہوں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق کونسل کے آئندہ اجلاس میں حتمی شیڈول کی تصدیق کی جائے گی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیزن 9میں 6ٹیمیں کھیلیں گی، کوئی اضافی ٹیم آئندہ سیزن میں شامل نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پی سی بی ہنگامی منصوبہ بندی کے ایک حصے کے طور پر متبادل مقامات کی تلاش کے لیے فرنچائزز کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں