Love was success for 4 years|| Love Story

محبوب کی مدد سے شوہر کو قتل کرنے کے بعد دفنا دیا ، بیوی آخر کار 4 سال بعد پکڑی گئی ، لاش کہاں سے ملی ؟جانئے

 پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سویتا نے اپنے محبوب کے ساتھ

 ملممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں 4 سال قبل شوہر کو محبوب کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی بیوی آخر کار پکڑی گئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں شویتا نامی خاتون نے اپنے محبوب کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرکے 7 فٹ گہرے گڑھے میں دفن کردیا تھا تاہم اب پولیس نے طویل تفتیش کے بعد شوہر کی لاش کو 4 سال بعد گڑھے سے نکال لیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ 2018 میں شویتا نے اپنے شوہر کے اغوا ءہونے کی شکایت درج کروائی تھی جس کا الزام سویتا نے شوہر کے چھوٹے بھائی پر عائد کیا تھا۔ کر شوہر کو مارنے کا منصوبہ بنایا، پہلے شوہر کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر محبوب ارون کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں7 فٹ گہرا گڑھا کھود کر اسے دفن کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارون نے لاش کو دفنانے کے بعد گڑھے پر سیمنٹ کا فرش بنادیا تھا اور وہیں رہائش بھی اختیار کی ہوئی تھی۔

پولس کے مطابق کرائم برانچ ٹیم کو کچھ شواہد ملے جس کی بنیاد پر دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جب کہ قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں