شوہر بسکٹ لینے باہر گیا تو اس کے دوستوں نے اس کی بیوی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کردی

 


حاصلپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں شوہر کے 3 دوستوں نے مبینہ طور پر خاتون کو اسلحے کے زور پر  اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق زیادتی کا واقعہ حاصلپور میں پیش آیا ۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان اس کے شوہر کے دوست ہیں۔ پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ دوستوں کے آنے پر اس کا شوہر باہر بسکٹ لینے چلا گیا ، اسی دوران ملزمان نے اسلحے کے زور پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ جب اس کا شوہر واپس آیا تو ملزمان نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے

تبصرے

مشہور اشاعتیں