خواتین کو مردوں میں دراصل کیا چاہیے ہوتا ہے؟ بالآخر جواب مل گیا

 


کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) تعلق کے لیے خواتین مردوں میں کس چیز کو ترجیح دیتی ہیں؟ ایک آسٹریلوی ماہر نے بالآخر اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کی رہائشی لواینی وارڈ نامی اس ڈیٹنگ کوچ نے فیس بک پر ایک سروے کیا جس میں اس نے خواتین سے یہ سوال پوچھا کہ وہ مردوں کے ساتھ تعلق کے لیے کیا خواص پسند کرتی ہیں۔ شخصیت کے اعتبار سے سب سے زیادہ 19.6فیصد خواتین نے کہا کہ انہیں مردوں میں حسِ مزاح سب سے زیادہ پسند ہے جبکہ شکل و صورت کے حوالے سے سب سے زیادہ 27.3فیصد خواتین نے کہا کہ وہ سب سے پہلے مردوں کی آنکھیں دیکھتی ہیں۔ اگر آنکھیں پرکشش ہوں تو وہ ان کے ساتھ تعلق قائم کرنے کے لیے رضامند ہو جاتی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق شخصیت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر 18.3فیصد خواتین نے وفاداری اور مردانہ وجاہت، تیسرے نمبر پر 17فیصد نے ایمانداری، چوتھے نمبر پر 14.37فیصد نے ذہانت اور پانچویں نمبر پر 12.4فیصد نے مہربان ہونے کی خصوصیات کو ترجیح دی۔ شکل و صورت کے حوالے سے دوسرے نمبر پر 21فیصد خواتین نے مسکراہٹ، تیسرے نمبر پر 18.75فیصد نے صحت مند اور خوبصورت دانت، چوتھے نمبر پر 18.75فیصد نے قد اور پانچویں نمبر پر 14.1فیصد نے مردانہ عضو مخصوصہ کو ترجیح دی اور کہا کہ وہ ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے شریک حیات کا انتخاب کرتی ہیں۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں