کیا بچے پیدا کرنے کے لیے جنسی عمل بھی ضروری ہوتا ہے؟ کئی سال سے شادی شدہ میاں بیوی کا ڈاکٹر سے حیران کن سوال



 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی محکمہ صحت سے وابستہ رہنے اور 40سال تک فرائض سرانجام دینے والی والی ایک نرس ریچل ہیئرسن نے اپنی یادداشت تصنیف کی ہے جس میں اس نے ایک ایسا واقعہ بیان کیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اپنی کتاب ’ہینڈل وِد کیئر: کنفیشنز آف این این ایچ ایس ہیلتھ وزٹر‘ میں لکھا ہے کہ ایک بار اس کا واسطہ ایک ایسے میاں بیوی سے پڑا جو یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ بچہ پیدا کرنے کے لیے ازدواجی تعلق قائم کرنا ضروری ہوتا ہے

ریچل ہیئرسن لکھتی ہے کہ اس جوڑے کو ایک ڈاکٹر نے میرے پاس ریفر کیا تھا۔ اس ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ ”یہ میاں بیوی جانتے ہی نہیں کہ بچہ کیسے پیدا کرتے ہیں۔“ پہلے تو مجھے ڈاکٹر کی بات پر یقین نہ آیا لیکن جب میں نے اس جوڑے سے بات کی تو یہ جان کر حیران رہ گئی کہ اس جوڑے کے نزدیک بچہ پیدا کرنے کے لیے صرف شادی کرنا ضروری ہوتا ہے، ازدواجی تعلق قائم کرنا نہیں۔ ان کی شادی کو کئی سال گزر چکے تھے اور انہوں نے ازدواجی تعلق قائم نہیں کیا تھا لیکن وہ ڈاکٹر کے پاس چکر لگا رہے تھے کہ ان کے ہاں بچہ پیدا نہیں ہو رہا۔میں نے اس جوڑے کو ازدواجی تعلق کے متعلق بتایا اور سمجھانے کی کوشش کی مگر انہیں سمجھانا کافی مشکل کام تھا۔پہلی دو ملاقاتوں میں وہ باہم جنسی تعلق قائم کرنے پر رضامند نہ ہوئے لیکن بالآخر میں انہیں اپنی بات سمجھانے میں کامیاب ہو گئی


تبصرے

مشہور اشاعتیں