سرکاری دفتر میں صفائی کرنے والی جمعدارنی بلدیاتی الیکشن جیت گئی، الیکشن کیوں لڑا اور کیسے جیت گئی؟ ایسا واقعہ آپ نے کبھی زندگی میں نہ سنا ہو گا



 ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں سرکاری

 دفاتر میں صفائی کرنے والی ایک جمعدارنی 

بلدیاتی الیکشن جیت کر ایک دیہی علاقے 

کی سربراہ بن گئی۔ اس خاتون نے الیکشن

 

میں حصہ کیوں لیا اور کیسے جیت گئی؟

 اس سوال کا جواب سن کر آپ کے لیے یقین

 کرنا مشکل ہو جائے گا کہ ایسے بھی ہو سکتا

 ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس 35

سالہ خاتون کا نام میرینا اودگودسکایا ہے جو

 گزشتہ 4سال سے روس کے علاقے


 پووالیخینو کی مقامی انتظامیہ کے دفاتر

 میں صفائی کا کام کر رہی تھی ۔ گزشتہ ماہ

 اس علاقے کے بلدیاتی الیکشن ہوئے اور اس

 الیکشن میں دو امیدواروں کے کھڑا ہونے کی

 شرط تھی۔ بصورت دیگر الیکشن ملتوی ہو

 سکتے تھے

روس کی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کا لیڈر نکولئی لوکتیف اس کونسل کا سربراہ تھا اور وہ دوبارہ منتخب ہونا چاہتا تھا۔ جب اس کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار کھڑا نہ ہوا تو اس نے اپنے دفتر میں صفائی کرنے والی اس خاتون ہی کو الیکشن میں کھڑا ہونے پر رضامند کر لیا تاکہ دو امیدواروں کی شرط پوری ہو سکے، لیکن نکولئی کی یہ منصوبہ بندی الٹی پڑ گئی اور لوگوں نے بھاری اکثریت سے اس خاتون کو الیکشن جتوا دیا۔ حیران کن طور پر میرینا کو 62فیصد ووٹ ملے جبکہ نکولئی کو صرف 34فیصد ووٹ پڑے۔

مقامی الیکٹورل کمیشن کے ایک ممبر نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”نکولئی کا خیال تھا کہ کوئی بھی ووٹر اس خاتون کو ووٹ نہیں دے گا اور وہ آسانی کے ساتھ دوبارہ جیت کر اس عہدے پر برقرار رہے گا، مگر لوگ اس سے اتنا تنگ آ چکے تھے کہ انہوں نے اس کی بجائے میرینا کو جتوا دیا۔ “ رپورٹ کے مطابق اپنی جیت پر میرینا خود حیران رہ گئی۔ جس آفس میں وہ صفائی ستھرائی کرتی تھی، اب اسی آفس میں وہ سربراہ کی سیٹ پر بیٹھنے جا رہی ہے اور مقامی لوگوں نے اس سے بہت سی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔ 

تبصرے

مشہور اشاعتیں