”میرا باپ مجھے جنسی طور پر غیر مناسب سلوک کا نشانہ بنا تا ہے“بھارتی فوجی کی بیٹی نے شکایت لگا دی

 


نئی دہلی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )بھارت میں 17 سالہ لڑکی نے بھارتی فوج سے تعلق رکھنے والے اپنے 45 سالہ والد پر الزام عائد کیا ہے ، کہ وہ اسے غلطیوں کے جرم میں سزا دینے کے بہانے پچھلے 13 سالوں سے اسے جنسی طور پر غیر مناسب سلوک کا نشانہ بنا رہا ہے

بھوپال میں رہائش پذیر اس نوعمر لڑکی نے بتایا کہ جب بھی اس نے غلطی کی تو اس کے والد نے اسے چھت پر برہنہ کر کے کھڑا کردیا ، اسے نامناسب طور پر چھو ااور اپنی بیلٹ سے اسے تشدد کا نشانہ بنا یا۔ لڑکی نے بتایا کہ میری والدہ مجھ پر ہونے والے جنسی تشدد سے آگاہ تھیں لیکن انہوں نے میری حفاظت کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ الٹامجھے ڈانٹا اور خاموشی سے " والد کی فرمانبرداری" کرنے کو کہا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ علاقے کے لوگوں کو شرمناک حرکت کے بارے میں پتہ لگے۔ متاثرہ لڑکی نے بتا یا کہ والد بڑی بہن کے ساتھ بھی اسی قسم کا سلوک کرتا ہے۔

نوعمر لڑکی نے اس سے قبل پولیس کو زبانی طور پر اس معاملے کی اطلاع دی تھی ، جس کے بعد ملزم کو انتباہ دیا گیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ، جب وہ ڈیوٹی میں شامل ہونے کے لئے گھر سے نکل رہا تھا تو اس نے مبینہ طور پر بچی کو کہا تھا کہ اگلی چھٹی پر گھر آنے کے بعد ، وہ اس کے ساتھ کچھ ایسا کرے گا کہ وہ کسی کو بھی اپنا چہرہ نہیں دکھا سکے گا۔والد کی دھمکی کے خوف سے لڑکی نے 28ستمبر کو بھوپال پولیس ، دہلی ، آرمی وائفس ویلفیئر ایسوسی ایشن (AWWA) اور وزیراعلی کی ہیلپ لائن کو ای میل بھیجے ، جس میں جنسی تشدد سے آگاہ کیا گیا۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں