کسی بھی مجرم کو پھانسی دینے سے ایک رات قبل رسے پر کیا چیز لگا کر رکھی جاتی ہے؟ سنٹرل جیل کے جلاد نے ہولناک انکشاف کردیا

 


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں سنگین جرائم کی سزا موت ہے اور عدالتی کارروائی کے بعد سزا ہونے کی صورت میں اس پر عمل درآمد کیلئے پھانسی دی جاتی ہے لیکن اب کراچی کی سنٹرل جیل کے جلاد نے انکشاف کیا ہے کہ پھانسی سے ایک رات قبل رسے کو مکھن لگا کر رکھا جاتا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل " سماء " سے گفتگو کرتے ہوئے جلاد نے بتایا کہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد مجرم کی ناپ تول کا پرچہ ملتا ہے  جس میں اس کا  قد، وزن  اور گلا وغیرہ لکھتا ہے ، اسی حساب سے رسہ رکھا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فرض کریں کہ مجرم کا وزن چالیس کلو گرام ہے تو اس سے دگنے وزن بجری وغیرہ ڈال کر رسے کو جانچا جاتاہے ، آخری رات  رسہ تیار کرکے مکھن لگاتے ہیں، تین دن تک ریہرسل ہوتی ہے کہ کہیں رسہ ٹوٹ  نہ جائے اور نہ ہی  بے حرمتی لاش کی بے حرمتی ہو۔

ایک سوال کے جواب میں جلاد نے بتایا کہ انسان کو ڈر تو ہوتا ہے ، انسان کی جان لینے کے بعد کیا تاثرات ہوسکتے ہیں، ہر قدم موت کی طرف جارہا ہوتا ہے ، موقع پر حکام مجرم سے اس کی آخری خواہش پوچھتے ہیں اور اسے کیس کے بارے میں مختصراً بریف کرتے ہیں جس میں اسے پھانسی دی جارہی ہوتی ہے ۔ 

جلاس نے بتایا کہ پہلے استاد کیساتھ کام کرتا تھا، ان کے انتقال کے بعد خود ذمہ داری سنبھالی اور پندرہ ، سولہ پھانسیاں لگا چکا ہوں، اپنے ہاتھ بھی کانپتے ہیں، ایک انسان کی جان لینی ہوتی ہے۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں