سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے ترکی کے خلاف بڑا مطالبہ کردیا

 


ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ متنازع بیان کے بعد اپنے شہریوں سے ’ ترک اشیا کے بائیکاٹ‘ کا مطالبہ کردیا۔نجی چینل ڈان نیوز کے مطابق سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عجلان العجلان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری قیادت، ہمارے ملک اور شہریوں کے خلاف ترک حکومت کی مسلسل دشمنی کے ردعمل میں ہر سعودی تاجر اور صارف ہر چیز کا بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ بائیکاٹ شعبہ درآمد، سرمایہ کاری یا سیاحت کی سطح پر بھی کیا جائے۔واضح رہے کہ ترک صدر نے کہا تھا کہ کچھ خلیجی ممالک خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں پر گامزن ہیں

تبصرے

مشہور اشاعتیں