مشہور بھارتی اداکار اجے دیو گن کو بڑا صدمہ

 


ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلموں کے مشہور اداکار اور ایکشن ہیرو اجے دیو گن کے بھائی اور معروف فلمساز  انیل دیو گن 45 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کے بھائی انیل دیو گن پینتالیس برس کی عمر میں  انتقال کر گئے ہیں۔اجے دیوگن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ  پر اپنے بھائی انیل دیوگن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "کل رات میں نے اپنے بھائی انیل دیوگن کو کھو دیا،ان کی بے وقت موت نے ہمارے دلوں کو غمگین کر دیا ہے،ہمیں شدت سے ان کی کمی محسوس ہوگی، کورونا وبا کے سبب دعائیہ تقریب کا اہتمام نہیں کیا جا رہا۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ انیل دیو گن کی ہونے والی اچانک موت کی وجہ بارے کچھ بھی واضح نہیں ہے ،45 سالہ انیل دیو گن بھی اپنے بھائی کی ہی طرح بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں اور انھوں نے کئی ہندوستانی فلموں میں سنیل اگنی ہوتری اور انیس بزمی جیسے فلمسازوں کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا

تبصرے

مشہور اشاعتیں