اس حوالے سے بھارت کے ایک نوجوان رانا جس کا تعلق کوریہ ڈسٹرکٹ کے چتیش گڑھ سے ہے اس نے ان بچوں کے لیے جو کہ انٹرنیٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ جاری نہیں رکھ پا رہے ہیں محلہ کلاسز کے سلسلے کا آغاز کیا ہے- |
|
رانا کے پاس محلہ کلاس کے لیے ایک بائیک اور اس کے اوپر ایک بلیک بورڈ نصب ہے وہ ہر محلے میں مقررہ وقت پر پہنچ کر وہاں کے طالب علموں کو سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے تعلیم دیتا ہے اور انٹرنیٹ سے محروم بچوں کی تعلیم کے لیے کوشش کرتا ہے- |
|
رانا کا یہ قدم ان تمام لوگوں کے لیے ایک سبق ہے جو کہ کرونا وائرس کے سبب پریشانی کا شکار ہیں کیوں کہ جس طرح دنیا میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اسی طرح ہم لوگوں کو بھی اس دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرانے طریقوں کو بدل کر نۓ طریقے اپنانے ہوں گے اور آنے والے وقت مین وہی انسان ترقی کر سکے گا جو خود کو وقت کے حساب سے تبدیل کر پائے- رانا کے اس عمل سے بہت سارے ایسے استادوں کے لیے نئی راہیں کھل رہی ہیں جو کہ اسکول بند ہونے کے سبب بے روزگاری کا شکار ہیں اور ان کے اس عمل سے ان بچوں کے والدین کو بھی آسانی ہو رہی ہے جو کہ کرونا وبا کے باعث بچوں کے تعلیمی سلسلے کے رکے ہونے کی وجہ سے پریشان تھے-
|
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں