آئی پی ایل، دہلی نے چنائی کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

 


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)

 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتویں میچ میں دہلی کیپٹلز نے چنائی سپر کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی کیپٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ پرتھوی شا 64 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ شیکھر دھون نے 35، رشبھ پنت نے 34 اور کپتان شریاس ایئر نے 26 رنز کی اننگ کھیلی۔

دہلی کیپٹلز کے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز ہی بنا سکی۔ چنائی کے فاف ڈوپلیسی 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ دہلی کی جانب سے کگیسو ربادا نے 3، انرچ نورٹجے نے 2 اور اکسر پٹیل نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں