باپ نے رشتے کے تنازع پر کلہاڑی کے وار کرکے اکلوتی بیٹی کو قتل کردیا

 


فیصل آباد(آئی این پی) فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں باپ نے رشتے کے تنازع پر کلہاڑی کے وار کرکے اکلوتی بیٹی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تاندلیانوالہ کے چک 592 کے رہائشی بشیر کا برادر نسبتی اسلم اتوار کی شام اپنے بیٹے کے لیے بشیر کی اکلوتی بیٹی بینش کا رشتہ لینے گیا تھا، بشیر کے رشتہ دینے سے انکار پر تلخ کلامی کے بعد بشیر نے مشتعل ہوکر کلہاڑی سے اسلم پر حملہ کردیا۔ جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کرواتے ہوئے بشیر کی اپنی بیٹی بینش کلہاڑی کے وار سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اسلم شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے ملزم بشیر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا  جبکہ شدید زخمی اسلم کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں