سگے باپ کو قتل کرنے والے دو بد بخت بیٹے دوست سمیت گرفتار،اندھے قتل کی وجہ جان کر آپ بھی توبہ توبہ کر اٹھیں گے




لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے حرام کاری سے منع کرنے کی رنجش پر باپ کو قتل کرنے والے دو سگے بیٹوں کو دوست سمیت گرفتار کر کے آلہ قتل رائفل قبضہ میں لے لی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق چند روز قبل کاہنہ کے علاقے میں رات گئے 45سالہ محمد رفیق نامی شخص  اپنی حویلی میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ،پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ۔ اے ایس پی کاہنہ سرکل اکرام اللہ کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ اصغر علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول محمد رفیق کے بیٹوں ذوہیب اور اسامہ کو کردار مشکوک ہونے پر زیر حراست لے کر تفتیش شروع کی جو زیادہ دیر تک حقائق نہ چھپا سکے اور اعتراف جرم کرتے ہوئےبتلایا کہ ہمارا والد محمدرفیق ہمیں حرام کاری سے منع کرتا رہتاتھا لہذا ہم نے تنگ آ کراپنے سگے باپ کو راستے سے ہٹانے کابھیانک منصوبہ بنایا اور اس منصوبےمیں اپنے دوست زاہد کو بھی شامل کر لیا جو قتل کرنے کے لیے گھر سے اپنے والد کی رائفل بھی لے آیا۔ وقوعہ کے روز ہم نے حویلی میں سوئے ہوئے اپنے والد کو رائفل سے سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ملزموں کا کہنا تھا کہ کسی کو ہم پر شک نہ ہو اس لیے ہم نے ڈرامہ رچا دیا کہ رات کو نامعلوم ملزمان ہمارے والد کو حویلی میں قتل کر کے فرار ہو گئے ہیں۔مقتول محمد رفیق کے سگے بیٹوں ذوہیب، اسامہ اور ان کے دوست زاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل رائفل قبضہ میں لے لی ہے


تبصرے

مشہور اشاعتیں