جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو دیکھ کر ساری لڑکیاں خفیہ کمرے میں چھپ گئیں، یہ کہاں بنایا گیا تھا؟ دیکھ کر یقین نہ آئے



انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں پولیس نے گزشتہ دنوں جسم فروشی کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا مگر انہوں نے پوری عمارت کی تلاشی لے لی اور کوئی ایک بھی جسم فروش لڑکی نہ ملی۔ اس پر انہوں نے عمارت کی چیکنگ شروع کی تو تمام جسم فروش لڑکیاں ایسی جگہ بنائے گئے ایک خفیہ کمرے میں چھپی ہوئی مل گئیں کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ ترک صوبے ترابزون میں پیش آیا ہے جہاں یہ قحبہ خانہ چلانے والوں نے گھر کے اندر ایک خفیہ کمرہ بنا رکھا تھا۔ اس کمرے کو جانے کے لیے چھوٹا ساسرنگ نما راستہ بنایا گیا تھا اور اس سوراخ کے آگے انہوں نے ریڈی ایٹر لگا دیا تھا تاکہ کسی کو شک نہ پڑے کہ یہاں راستہ ہے

رپورٹ کے مطابق پولیس نے چیکنگ کے دوران جب اس ریڈی ایٹر کو ہلایا تو چونکہ یہ ایک دروازے کا کام کرتا تھا چنانچہ ہلانے سے دروازے کی طرح ایک طرف سے ریڈی ایٹر کھل گیا اور خفیہ کمرے کو جانے والا راستہ نظر آ گیا۔ جب پولیس آفیسرز نے اندر دیکھا تو3لڑکیاں اس کمرے میں چھپی بیٹھی تھیں۔ ان میں سے ایک لڑکی کرغزستان، ایک مالدیپ اور ایک یورپ کی شہری تھی۔ پولیس نے ان لڑکیوں کے ساتھ قحبہ خانے کے دو مالکان کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کی طرف سے اس واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے اور تینوں لڑکیوں اور دو دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں