آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا کتنا نقصان کر دیا ؟ پریشان کن خبر آ گئی

 


باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والا جھڑپوں کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں فوجیوں سمیت اب تک 23 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ ” نگور نو کارا باخ “ کا تنازع ہے ۔آرمینیا کے حملوں کے بعد آذر بائیجان نے جوابی کارروائی کے دوران آرمینیا کی فوج کو بھاری نقصان سے دوچار کیا ہے۔ فضائی دفاعی نظام بھی تباہ کر دیا، درجنوں فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک بھی ہوئے۔جنگ کا آغاز آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے 2 ہیلی کاپٹرز، ٹینک اور 3 ڈرونز مار گرانے کے بعد ہوا

آذربائیجان کے صدر الہام علیئف نے کہا کہ وہ اس خطے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پراعتماد ہیں تاہم کچھ علاقوں میں مارشل لا کا اعلان کیا گیا ہے۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں آذربائیجان کے متعدد رہائشی علاقوں کو جنھیں قبضے میں لیا گیا تھا، آزاد کرا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ہماری کامیاب جوابی کارروائی اس ناانصافی اور 30 سالہ طویل قبضے کو ختم کر دے گی۔پاکستان نے آذربائیجان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، دفتر خارجہ سے جاری بیان میں برادر ملک آذر بائیجان کے موقف کی تائید کی گئی جبکہ آرمینیا کی جارحیت کو خطے کے امن کے لئے خطرہ قراد دے دیا گیا۔

اقوام متحدہ نے آذربائیجان اور آرمیینا سے جنگ بندی کی اپیل کردی سیکرٹری جنرل نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں