شادی شدہ شخص نے اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر محبوبہ کے ساتھ نیا سفر شروع کرنے کیلئے ” کورونا “ کا ایسا استعمال کیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ، پولیس نے آخر کار ڈھونڈ نکالا

 


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں شادی شدہ شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر محبوبہ کے ساتھ فرار ہونے کیلئے کورونا کا سہارا لیا لیکن آخر کار وہ پکڑ اہی گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ منیش مِشرا نے اپنی اہلیہ کو فون کیا کہ ان نا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ اب زندہ نہیں رہنا چاہتے اور یہ کہنے کے بعد انہوں نے فون بند کردیا جس کی وجہ سے ان کے گھر والے بے حد پریشان ہوگئے۔بعدازاں منیش مشرا کی اہلیہ نے اپنے بھائی کو بتایا اور انہوں نے انہیں پولیس میں رپورٹ کرنے کا کہا۔

پولیس کی جانب سے تفتیش کرنے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ منیش مشرا کورونا وائرس کا بہانا بنا کر اپنے گھر والوں اور بیوی کو چھوڑ کر محبوبہ کے ساتھ بھاگا ہے۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مقامی لیبارٹریز میں ہونے والے تمام تر ٹیسٹ کی تفصیلات چیک کیں جس میں منیش مشرا نام کے کسی شخص کا ٹیسٹ نہیں ہوا جب کہ انہوں نے اس جگہ بھی چھان بین کی جہاں منیش مشرا نوکری کرتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش معلوم ہوا جہاں منیش نوکری کرتا تھا وہاں سے اسے فراڈ کے جرم میں نکال دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے اس کے دوستوں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کا کسی خاتون کے ساتھ تعلق تھا۔پولیس نے بلآخر منیش مشرا کو اندور شہر سے ڈھونڈ نکالاجو وہاں اپنی محبوبہ کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا اور اس کے گھر والے اس کی موت واقع ہونے کا سمجھ بیٹھے تھے۔بعدازاں پولیس منیش مشرا کو اپنے ساتھ لے گئی جہاں اسے گھر والوں کے حوالے کردیا۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں