شوہر نے سہاگ رات کو بیوی کا گھونگھٹ اٹھایا تو ہوش اڑگئے، وہ دراصل کون تھی؟



بریلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دولہا کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب اس نے سہاگ رات کو اپنی بیوی کا گھونگھٹ اٹھایا۔

بریلی شہر کے نظام علی کی شادی ہوئی ، جب سہاگ رات کی باری آئی اور دولہے نے دلہن کا گھونگھٹ اٹھایا تو اس کے تو ہوش ہی اڑ گئے۔ اس کی جس سے شادی کرائی گئی تھی وہ کوئی لڑکی نہیں بلکہ ایک خواجہ سرا تھا۔

جب دولہا نے اس معاملے پر شور کیا تو "دلہن" نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر دولہا والوں کی بھرپور ٹھکائی کی اور اس کے بعد زیورات سمیٹ کر فرار ہوگئے۔ خواجہ سرا کے گھر والے جاتے ہوئے یہ دھمکی بھی دے گئے کہ اگر کوئی بھی قانونی قدم اٹھایا تو پورے گھر والوں کو جیل میں ڈلوادیں گے۔

بریلی کے نظام علی کی شادی 22 جون کو ہوئی تھی لیکن اس کی "دلہن" کی دھمکی اتنی کارگر ثابت ہوئی کہ اس نے کئی مہینے بعد جا کر پولیس سے رابطہ کرکے فریاد رسی کی درخواست کی ہے

تبصرے

مشہور اشاعتیں