آسمان سے اچانک مردہ پرندوں کی بارش۔۔۔ لوگوں میں خوف پھیل گیا
میکسیکو جو کہ ایک امریکی ریاست ہے، گزشتہ ماہ یہاں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے لوگوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا کردی۔
یہ مسئلہ 20 اگست سے شروع ہوا جب کئی علاقوں میں آسمان سے مردہ پرندے گرنے لگے، پرندے اتنے زیادہ تھے کہ تاحال ان کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
تاہم جنگلی حیوانا و نباتات کے ادارے New Mexico Game & Fish Department کی ترجمان Tristanna Bickford نے بتایا کہ 'ہمیں گزشتہ ہفتے 8 ستمبر سے فون کالز موصول ہونا شروع ہوئیں جس کے بعد ہم نے تحقیقات کا آغاز کیا'۔
اس حوالے سے ایک صحافی آسٹن فشر (Austin Fisher) نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری کی۔
I just recorded this up in Velarde, N.M. I've never seen anything like it. I'm told of other dead migratory birds found in Hernandez, Ojo Sarco and El Valle de Arroyo Seco. https://t.co/GpeFZbyuW7 pic.twitter.com/XXVM4AZrDu
— objectivity haver (@austieJFish) September 14, 2020
تمام تر تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوا کہ پرندے کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث مرے۔
ماہرین کے مطابق 'تمام پرندے ہجرت کے دوران ہلاک ہوئے، انتہائی تیز آتش گیر مادہ کی وجہ سے یہ موسم ان کی پرواز کے لیے ٹھیک نہ تھا، یہ ہی وجہ ہے کہ تمام پرندے اڑتے وقت آگ کی گرمائش کی لپیٹ میں آگئے، اور ایک ایک کر کے ہلاک ہوئے اور نیچے زمین پر آگرے'۔
Chal nikal
جواب دیںحذف کریں