بھارت میں گدھی کا دودھ کتنے ہزار روپے لٹر بکتا ہے؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ
احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں گدھوں کو باربرداری کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن بھارت
میں گدھیوں کی دودھ کیلئے باقاعدہ فارمنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں گدھی کے دودھ کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا ڈیری فارم قائم کیا گیا ہے جہاں گدھی کا دودھ 15 ہزار روپے لٹر میں فروخت کیا جارہا ہماہرین سمجھتے ہیں کہ گدھی کے دودھ میں بھی ماں کے دودھ کی طرح لیکٹو کی مقدار زیادہ جبکہ پروٹین اور چربی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے وہ لوگ بھی استعمال کرسکتے ہیں جنہیں گائے ، بھینسکے دودھ سے الرجی ہوتی ہےبھارتی لوگ سمجھتے ہیں کہ گدھی کا دودھ نہ صرف طاقت سے بھرپور ہے بلکہ اس کے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گجرات میں قائم کیے گئے ڈیری فارم پر گدھی کے دودھ کے خریداروں کا رش لگا رہتا ہے اور طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے دودھ کی قیمت بھی زیادہ رکھی گئی ہے۔خیال رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں ہالاری نسل کے گدھوں کی خوب مانگ ہے، مذکورہ بالا ڈیری فارم بھی ہالاری نسل کی گدھیوں کا بنایا گیا ہے۔ ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں