اسرائیل اور عرب ممالک میں امن معاہدے: کیا تل ابیب کو تسلیم نہ کر کے پاکستان غلطی کر رہا ہے
متحدہ عرب امارات کے بعد اب بحرین نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے اور منگل کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے رہنما اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اس تاریخی معاہدے پر دستخط کریں گے۔
یہ دونوں خلیجی ممالک سعودی عرب کے قریب ترین اتحادی ہیں اور بعض مبصرین کے مطابق سعودی عرب کی مکمل حمایت کے بغیر وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے
اس سے قبل اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان
معاہدے کے بعد ابوظہبی اور تل ابیب کے درمیان پروازیں شروع ہو چکی ہیں۔ اسرائیلی طیارے سعودی عرب، کویت اور بحرین کی فصائی حدود سے گزر کر امارات پہنچیں گے۔ ہزاروں اسرائیلی اور اماراتی تل ابیب، دبئی اور ابوظہبی پرواز کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے گزشتہ دنوں ایک فرمان کے ذریعے اسرائیل کے اقتصادی بائیکاٹ کی قرار داد کو ختم کر کے اسرائیل سے اقتصادی تعلقات کے آغاز کی راہ ہموار کر دی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں