انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان ، پہلی بار کامیابی کا تناسب 99.43فیصد رہا

 


طلبہ کو مجموعی نمبر وں کے تین فیصد اضافی نمبر بھی دئیے گئے ،پالیسی کے مطابق طلبہ کو 

گریڈز دئیے گئے

/http://www.biselahore.com/

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا، لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 99.43فیصد رہا، طلبہ کو مجموعی نمبر وں کے تین فیصد اضافی نمبر بھی دئیے گئے ۔ چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ چونسٹھ ہزار بچوں کے نتائج جاری ہونا تھے جبکہ پارٹ ٹو امتحانات میں ایک لاکھ تریسٹھ ہزار بچے کامیاب ہوئے ہیں۔

لاہور بورڈ کی تاریخ میں نتائج کا تناسب پہلی بار 99.43فیصد رہا۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کو امتحان میں تین فیصد اضافی نمبرز دیئے گئے ہیں تاہم کسی بچے کے نمبر سو فیصد سے اوپر نہیں جائیں گے ،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے طلبہ کو پارٹ ون کی بنیاد پر نمبرز دئیے گئے۔


تمام تعلیمی بورڈز نے رواں سال انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو پوزیشنز کی بجائے گریڈز دئیے ہیں۔880یا اس سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو گریڈاے پلس دیا گیا ہے جبکہ 770سی879تک نمبرز لینے والے طلبا کو گریڈاے دیا گیا ہے۔تعلیمی بورڈز کے مطابق 660سی769نمبرز لینے والے طلبہ کا گریڈ بی ہوگا، 550سی659نمبرز والے طلبہ کا گریڈسی ہوگا۔440 سے 549 نمبر لینے والے طلبہ کو گریڈ ڈی دیا گیا ہے جبکہ 440 یا اس سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو گریڈ ای دیا گیا ہے۔

تبصرے